News Updates

Education & Pharma News Updates Pakistan

تجزئے کے بعد، تفتیش کاروں کو پتا لگا کہ اِن دستاویزات پر ’ٹاپ سیکرٹ‘ درج تھا، ’’جس کا مقصد یہ ہوا کہ اس کا غیر قانونی انکشاف امریکہ کی قومی سکیورٹی کو انتہائی شدید نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے‘‘واشنگٹن —نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے ایک کانٹریکٹر کو گرفتار کیا گیا ہے، جب کہ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ امریکی محکمہٴ انصاف کے ایک بیان کے مطابق، اُن پر ’’انتہائی خفیہ‘‘ اطلاعات چوری کرنے کا الزام ہے۔اکاون برس کے مشتبہ شخص ہیرالڈ مارٹن سویم کا تعلق میری لینڈ کے شہر گلین برنی سے بتایا جاتا ہے، جنھیں اگست کے اواخر میں گرفتار کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اُنھیں خفیہ تنصیب میں داخل ہونے کی قومی سکیورٹی کا انتہائی درجے کا اجازت نامہ حاصل تھا‘‘۔بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی آیا اُن پر کس قسم اور نوعیت کی اطلاعات کی چوری کا الزام ہے۔ تاہم، چھ دستاویز برآمد کیے جانے کی بات کی گئی ہے، جس کا تعلق ’’حساس انٹیلی جنس سے ہے، جسے 2014ء میں ایک سرکاری ادارے نے تشکیل دیا تھا‘‘۔تجزئے کے بعد، تفتیش کاروں کو پتا لگا کہ اِن دستاویزات پر ’ٹاپ سیکرٹ‘ درج تھا، ’’جس کا مقصد یہ ہوا کہ اس کا غیر قانونی انکشاف امریکہ کی قومی سکیورٹی کو انتہائی شدید نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے‘‘۔’نیو یارک ٹائمز‘ نے اطلاع دی ہے کہ کانٹریکٹر پر ’این ایس اے‘ ذرائع کا حساس کوڈ چوری کرنے کا الزام ہے، جس سے روس، چین، ایران اور شمالی کوریا جیسی غیر ملکی حکومتوں کے کمپیوٹر نطاموں میں داخل ہوا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ ’بوز ایلن ہیملٹن‘ نامی مشاورتی تنطیم کے لیے کام کرتے ہیں۔’وائس آف امریکہ‘ کی جانب سے رابطے پر، بوز ایلن ہیملٹن کی خاتون ترجمان نے کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں کیا۔محکمہٴ انصاف نے یہ نہیں بتایا آیا مبینہ طور پر چوری ہونے والے کوڈ کی مدد سے کوئی کارروائی کی گئی، جس کے لیے بتایا جاتا ہے کہ وہ مارٹن کی رہائش گاہ کی تلاشی کے دوران ’اسٹوریج شیڈ‘ سے برآمد کیے گئے۔
مالیکولر مشین ایک عام بال کے مقابلے میں ایک ہزار گنا باریک ہے اور اس کے مختلف حصوں کو توانائی فراہم کرکے حرکت دی جاسکتی ہے۔نوبیل انعام کی کیمسڑی کی جیوری نے تین سائنس دانوں کو مشترکہ طور پراس شعبے کے انعام کا حق دار قرار دیا ہے۔جین پیرے سیوگ، جیمز فریسر سٹوڈرٹ اور برناڈ فیرینگا کو سالماتی (مالیکولر) مشین بنانے سے متعلق اپنی کوششوں پر یہ انعام دیا گیا ہے۔ان کی تیار کردہ مالیکولر مشین ایک عام بال کے مقابلے میں ہزار گنا باریک ہے اور توانائی فراہم کرنے پر مشین کے حصے حرکت کرتے ہیں۔اس مشین کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور اسے نینو یعنی انتہائی مختصر سطح پر مختلف أمور سرانجام دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ایجاد سے توانائی جمع کرنے کے نظاموں اور نئے مواد بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔سویڈن کی رائل اکیڈمی کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مالیکولر مشین یا موٹر آج اسی سطح پر ہے جس سطح پر 1830 کے عشرے میں برقی توانائی سے چلنے والی اولین موٹر تھی۔ اس دور میں سائنس دانوں نے اپنی چھوٹی سی برقی موٹر سے پہیئے چلا کر دکھائے تھے اور اس وقت انہیں یہ علم نہیں تھا کہ آنے والے دور میں ان کی یہ دریافت اتنی ترقی حاصل کرے گی کہ اس سے بجلی کی ریل گاڑیاں، بڑے بڑے کار خانے، اور گھریلو استعمال کی ان گنت چیزیں چلائی جاسکیں گی۔سیویگ فرانس کی یونیورسٹی آف ستراسبرگ میں کمیسٹری کے پروفیسر ہیں اور وہ 1983 سے مالیکولر مشین پر کام کر رہے ہیں۔اسٹوڈرٹ امریکہ کی نارتھ ویسڑن یونیورسٹی میں کیمسڑی پڑھاتے ہیں اور وہ 1991 سے اس مشین پر کام کررہے ہیں۔فیرینگا نیدرلینڈز کی یونیورسٹی آف گروننگن میں آرگینک کیمسٹری کے پروفیسر ہیں اور وہ 1991 سے اس منصوبے پر کام کررہے ہیں۔کیمسڑی پر دیے جانے والے نوبیل انعام کی مالیت 9 لاکھ 31 ہزار امریکی ڈالر ہے جسے ان تینوں سائنس دانوں میں مساوی تقسیم کیا جائے گا۔
مریخ پر رہائشی بستی بنانے کی تیاریاں،امریکا کی ایک نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے انسا ن کو مریخ پر بھیجنےکے لیے راکٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس ایسا راکٹ بنا رہی ہے، جو ایک ساتھ 100 افراد اور ان کا سامان سرخ سیارے تک لے جاسکے گا۔منصوبے کا مقصد مریخ پر انسانی کالونی آباد کرنا ہے، مریخ تک پہنچنے کا یہ سفر 6 سے 9 ماہ میں طے ہوگا۔راکٹ کی تیاری کا تخمینہ 7 ارب ڈالر لگایا گیا ہے اور اسے 2018 ءمیں لانچ کیا جائے گا۔نیوویب ڈیسک